لاہور; کے حلقہ این اے 131 میں پاکستان تحری کے چیئرمین عمران خان نے 680 ووٹوں سے خواجہ سعد رفیق کو شکست دیدی ہے تاہم دونوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا لیکن اس کے علاوہ اس حلقہ سے تحریک لبیک پاکستان نے بھی حیران کن طور پر 9 ہزار سے زائدووٹ حاصل کر لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 131میں 12 امیدوار میدان میں اترے تاہم کانٹے دار مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان دیکھنے میںآیا ، عمرا ن خان 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کے علاوہ تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ تحریک لبیک کے امیدوار سید مرتضی حسین نے 9 ہزار 780 حاصل کیے ، اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی میں بہتری دکھائی دی ، پی پی پی رہنما عاصم محمود نے 6 ہزار 746 ووٹ لیے جبکہ جواد احمد صرف 362 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔