اسلام آباد: عید الاضحیٰ آنے سے قبل ہی قربانی کے جانوروں کی سمگلنگ شروع
پشاور سے اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود میں گاڑی داخل ہونا ایس ایس پی اور آئی جی اسلام آباد کے لیے سوالیہ نشان ہے تھانہ آبپارہ پولیس کے ہیڈ کنسٹیبل علی زمان نے کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر جی سیون سے چوری کے 120 جانور برآمد کر لیے پولیس کے مطابق جانور پشاور سے لائے گئے ہیں، جنکو سید پور لیکر جارہے تھے جس ٹرک میں لیکر آرہے تھے ان کے پاس کوئی ثبوت نہ ہے ٹرک ڈرائیور کے پاس بھی کوئی ثبوت نہیں ہے، گا ڑی کا پرمنٹ تک موجود نہ ہے واضح رہے کہ دن دیہاڑے لو ڈر اور پرمنٹ کے بغیر گاڑی داخل نہیں ہو سکتی
ٹرک ڈرائیور کے مطابق پولیس ناکوں پر 100 رو پے دیتے ہیں جس وجہ سے گا ڑی دن دیہاڑے لیکر آ تے ہیں تھانہ آبپارہ کے تفتیشی سب انسپکٹر میاں خان کے مطابق تفتیش جاری ہے