بیجنگ: چین میں پیدا ہونے والے تین پانڈا کی چوتھی سالگرہ منائی گئی، انہیں من پسند کھانا دیا گیا، بچوں نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
سالگرہ کی تقریب جنوبی چین میں چائم لونگ سفاری پارک میں منائی گئی، اس کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے ایک سو فیملیز کو مدعو کیا گیا تھا، اس موقع پر خصوصی کیک بنایا گیا۔ سالگرہ میں شریک بچوں نے پانڈا کو ان کا من پسند کھانا کھلایا۔ جب سے معدومی کے خطرے سے دوچار پانڈا کی پیدائش کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے ایک ساتھ پیدا ہونے والے یہ پہلے تین بچے ہیں۔