میانوالی; لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ، بنوں اور میانوالی میں عمران خان نے اپنے مخالف امیدواروں کو عبرتناک شکست دے کر پانچوں سیٹیں جیت لیں ، مگر ان میں سے ایک برقرار رکھ کر عمران خان کو باقی چار سیٹیں چھوڑنا تھیں ، مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبر کے مطابق
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ لاہور کراچی بنوں اور اسلام آباد سے عمران خان کے سیٹیں چھوڑنے کے بعد دوبارہ انتخابات ہونگے ۔ واضح رہے کہ این اے 95 عمران خان کا آبائی حلقہ ہے ۔ یہ فیصلہ بنی گالہ میں ہونے والی پارٹی میٹنگ میں کیا گیا ہے ، عمران خان لاہور ، بنوں ، کراچی اور اسلام آباد والی نشستیں چھوڑ دیں گے ۔ حتمی فیصلہ حکومت سازی کے بعد کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی میٹینگ میں بڑے حکومتی عہدوں کے لئے امیدواروں کے نام فائنل کر نا شروع کر دیئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 2روزمیں اعلان متوقع ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی خیبرپختون کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا،دوسری طرف بلوچستان میں مخلوط بنانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے پی ٹی آئی کے رابطے جاری ہیں جبکہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کے لئے عمران اسماعیل فیورٹ امیدوار ہیں جبکہ گورنر پختون خوا کے لئے ارباب شہزادکا نام زیر گردش ہے ۔