counter easy hit

ہفتہ گزرنے کے باوجود فارم 45 مہیا نہ کرنا بدترین دھاندلی کے مترادف ہے، میاں محمد حنیف

پیرس ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد حنیف   نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اہم حلقوں کے فارم 45، 46 اور 47 مہیا نہ کرنا بدترین دھاندلی کے مترادف ہے۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں میاں محمد حنیف  نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن  کو اس بات پر یقین کامل ہے کہ پنجاب کے غیور ووٹروں نے صدر میاں محمد شہباز شریف اور ان کے تمام امیدواروں  کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا۔ میاں حنیف   نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے حلقوں  میں ہونے والی بددیانتی الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو معلوم ہے کہ ان امیدواروں کے حلقے میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے اور انتخابی نتائج پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ پنجاب  کے عوام اور کارکنوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے فوری طور پر اس حلقے کو فارم 45، 46 اور 47   کے چیف پولنگ ایجنٹ   کو مہیاکئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید تاخیری حربے اختیار کئے گئے تو پنجاب کے عوام بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں

لاڈلے کو دھاندلی سے جتوا تو دے دیا گیا ہے اب اس سے حکومت بھی بن نہیں رہی۔ کیا فائدہ ایسی محنت کا جس میں اسٹیبلشمنٹ کو قدم قدم پر اپنے لاڈلے کے منہ میں لقمے بنا بنا کر ڈالنے پڑ رہے ہیں۔ اگر اللہ اللہ کر کے یہ حکومت بنا بھی لے تو اسٹیبلشمنٹ اسے چلانے کیلئے کیا اس کے سر پر کھڑی رہیگی ۔ اسٹیبلشمنٹ نے ایک گناہ بے لذت کیا ہے جسے وہ اب بھگتے گی الگ اور اپنے فیصلے پر بدنامی کا شکار رہیگی۔

after, one, week, not, giving, form, 45, 46, 47, 48, is, bitter, rigging, mian hanief, cheif executive, pmln, france

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website