پاکپتن: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی، چیف جسٹس پاکستان نے درگاہ بابا فرید پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، چیف جسٹس پاکستان نے ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔