اسلام آباد; چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بنی گالا میں ان کی بیٹی نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں مہرو حیات کے ہمراہ فرح خان بھی موجود تھیں۔بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات اورفرح خان نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمراں خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی میں 9 ارکان قومی اسمبلی کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں
4 آزاد ارکان تاحال نہیں پہنچے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سے چیرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ ملک مالی طور پر بحران کا شکار ہے۔ ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہے۔قرضوں کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں سے رجوع کرینگے۔سیاست عبادت سمجھ کر کریں، پرانی سیاست ختم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے پہلے 6ماہ انتہائی اہم ہیں۔ 1970 میں عوام نے مستحکم سیاسی اشرافیہ کو شکست دی۔ ستر کی دہائی کے بعد آج عوام نے دوجماعتی نظام کو شکست دی۔ ایسا تاریخ میں شاذونادرہی ہوتا ہے کہ دوجماعتی نظام میں تیسری جماعت کو موقع ملے۔ عوام تبدیلی کےلیے نکلے اور اپنا فیصلہ سنایا۔