لندن: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی طرف سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور بلیک بیری چرانے کے طعنے دیئے جانے کے بعد بالآخر ریحام خان نے ممکنہ طورپر عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کردیئے ہیں جن میں عمران خان کی کسی لڑکی کیساتھ ملاقات کے بارے میں گفتگو ہورہی ہے۔
ریحام خان نے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھئے، مجھے کیا مل گیا ہے، کالر آئی ڈی پر چیک کریں کہ 2015ء میں بنی گالہ میں کون مسیجز کررہا تھا‘۔سکرین شاٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’آپ واپس چلے گئے ہیں، کوئی بات نہیں، مجھے بتائیے گا آپ وہاں کب آئیں گے، میری خواہش ہے کہ آپ دوبارہ واپس جانے سے قبل اس لڑکی یا عورت سے مل لیں“۔ جواباً لکھا گیا کہ ’انشاءاللہ، اتوار کو واپس آﺅں گا“۔ صارف نے دوسری طرف سے پھر لکھا کہ ’ویسے آج میری سالگرہ ہے“۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان سے اس ضمن میں مزید معلومات لینے کی کوشش کی تو انہوں نے جواباً لکھا کہ ’’سب کچھ میں کروں، آپ خود دیکھیں کہ اس میں کونسی خاص بات ہے‘‘۔
محمد صالح نامی صارف نے لکھا کہ ’’یہ نمبر متحدہ عرب امارات سے کسی مریم کا ہے‘‘ جس پر ریحام خان نے ایسا تاثر دیا جیسے انہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں اور لکھا کہ ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘۔