کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں برتری حاصل کی تو عمران خان کے وزیراعظم بننے کی باتیں شروع ہوگئیں اور اس کیساتھ ہی مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی باتیں بھی ہونے لگیں۔
اس حوالے سے سب سے زیادہ لیا جانے والا نام پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا ہے جنہیں عہدے سے ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں جبکہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نجم سیٹھی خود استعفیٰ دیدیں تو بہتر ہے لیکن خود نجم سیٹھی کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ پہلی مرتبہ ایک معروف صحافی کو ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے۔
صحافی سید یحییٰ حسینی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کراچی میں چند گھنٹے پہلے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات ہوئی۔ انہیں مسکراتے ہوئے اپنے کام میں مگن دیکھا۔ جب بطور چیئرمین پی سی بی ان کے مستقبل سے متعلق گردش کرتی خبروں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ بورڈ نے اپنی بہترین کوششیں کی ہیں، اس لئے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔“
Met Chairman @TheRealPCB a few hours back in Karachi. Found him all smiles, busy and content with his work. When asked about looming uncertainty over his fate as the Chairman, he said he has done his best for the board so no worries!
— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) August 9, 2018