راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے، مہم کا نام “سر سبز و شاداب پاکستان” رکھا گیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قومی شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت کر ے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے جس کے تحت ابتدائی طورپرآج سے ملک بھرمیں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور مون سون میں پاک فوج شجر کاری مہم کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ پودے لگائے گی۔