اسلام آباد: پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے ، یہ تو آپ کو معلوم ہوگا لیکن نوجوان نسل کے بہت کم افراد کو یہ بات معلوم ہوگی کہ لفظ مارخور کا لفظی مطلب کیا ہے، اگر آپ کو معلوم نہیں تو یہ ہم آپ کو بتادیتے ہیں۔
بنیادی طورپر مارخور لفظ دو الفاظ کا مجموعہ ہے جن میں سے ایک لفظ فارسی اور دوسرا پشتو کا ہے، لفظ مار کا مطلب ’سانپ‘ اور خور کا مطلب ’ کھانے والا‘ ہے۔ سانپ کو انسان کا دشمن سمجھاجاتا ہے تو یوں سمجھیں کہ ’دشمن کو کھاجانے والا ‘۔ مارخور بنیادی طورپر جنگلی بکری کی سب سے بڑی قسم ہے ، جو زیادہ تر پاکستان کے شمالی علاقوں بالخصوص چترال، غذر اور ہنزہ کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔