لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں انگلینڈ کے باولر جیمز انڈریسن نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ کوئی بھی پاکستانی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے، ادھر انگلینڈ سے بد ترین شکست کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کے شعبے میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
تفصیل کے مطابق جیمز انڈرسن نے 900 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے ،جیمز انڈرسن نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نو وکٹیں حاصل کی تھیں ،انگلینڈ کے بلے باز کرس ووکس 34 درجے بہتری کے بعد 50ویں نمبر پر آگئے ،بلے بازی میں آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر آئے ،پاکستانی بلے باز اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ میں 15پوزیشن پر براجمان ہیں ۔باولنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا ،یاسر شاہ 18ویں نمبر پر براجمان ہیں۔