پیرس: فرانس کے ساحل پر خطروں کے کھلاڑی سمندر کی بپھری لہروں سے ٹکرا گئے، ورلڈ سرف لیگ میں برازیل کے فلپی ٹولیڈو نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
نیلگوں پانی پر ورلڈ سرف لیگ مقابلے شروع، فرانسیسی ساحل پر سرفرز نے ہوش اڑا دینے والی خوفناک لہروں کا مقابلہ کیا۔ تیز ہوا اور خوفناک لہروں کے سامنے ڈٹ جانے والے سرفرز کی مہارت نے شائقین کے دل جیت لیے۔ بے قابو سرفرز کے گر جانے کے باوجود حوصلے بلند رہے، برازیل کے فلپی ٹولیڈو نے برتری کی دھاک بٹھائی۔