اسلام آباد: تحریک کے چیئرمین عمران خان انتخابی فتح کے بعد سے اپنی حکومت کے عہدیداروں کے انتخاب میں مشغول ہیں اور اب اطلاع آئی ہے کہ انہوں نے پارٹی کے بڑے لیڈروں کی شدید مخالفت کے باوجود بابر اعوان کو ایک انتہائی اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بابر اعوان کو وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا عہدہ دیں گے۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے بھی تحریک انصاف میں کافی کشمکش پائی جارہی ہے۔ شہریار آفریدی کی خواہش تھی کہ انہیں ڈپٹی سپیکر بنایا جائے لیکن چونکہ عمران خان اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی نامزد کرچکے ہیں لہٰذا ڈپٹی سپیکر بھی خیبر پختونخوا سے نامزد کیے جانے کا امکان ختم ہونے سے شہریار آفریدی کی خواہش بھی دم توڑ گئی۔ اب امکان ہے کہ منزہ حسن کو ڈپٹی سپیکر بنایا جائے گا۔