گجرات: پاکستان میں آج جشن یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا جا رہا ہے اور حکومت پاکستان نے بھی اس موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کر رکھا ہے مگر ایسے میں گجرات کے کئی دیہاتوں کے عوام پر گویا قیامت ہی ٹوٹ پڑی ہے جو سیلابی پانی کے باعث اپنے مکانوں سے محروم ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں اور یوسی گلیانہ کے دیہات گجر کوٹلہ، پلاہوڑی اور دادو برسالہ میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اربابِ اختیار بھی یہاں جانی و مالی تباہی کے منتظر ہیں اور اس سے پہلے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے۔
ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہاں 2 مکان گر کر پانی میں بہہ چکے ہیں جبکہ ایک سکول کا آدھا حصہ بھی بہہ گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی مدد کیلئے نہیں آیا۔ مذکورہ شخص نے ملک بھر میں اور بیرون ملک مقیم برسالہ کے باشندوں سے آواز اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ ان کی داد رسی ہو سکے۔ مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا والے بھی خبریں لگا رہے ہیں مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔
جو مکان بہہ چکے ہیں اور جو ٹوٹ کر جلد ہی بہنے والے ہیں وہ سب انہیں اللہ کے کسی نیک شخص نے بنوا کر دئیے تھے کیونکہ ان کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے۔ مخیر حضرات کی کاوشوں اور اللہ کے کرم سے یہ مکان تو دوبارہ بن ہی جائیں گے مگر حکومت پاکستان ان غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے صرف 14 اگست کا جشن منانے میں مصروف ہے۔
کب آو گئے جب کچھ نہ بچے گا۔۔۔۔۔۔۔۔ این اے 71 ضلع گجرات کے ذمہ داران اور ارباب اختیار ۔۔۔ تحصیل کھایاں اور یوسی گلیانہ کے دیہات گجر کوٹلہ پلاہوڑی اور دادو برسالہ کی تباہی اور مالی و جانی نقصانوں کے منتظر ۔۔۔۔۔
Publiée par Media Leaks sur Mardi 14 août 2018