تہران: یرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی پر منفرد انداز میں مبارکباد، تہران میں مبارکبادی پیغامات پر مبنی بینرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے۔
تہران کی تمام بڑی شاہراہوں اور شہروں میں بڑے بڑے بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جس میں ایرانی قیادت اور عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد کے پیغامات درج ہیں۔ بینرز پر پاکستانی صوبوں کے نقشے اور اہم مقامات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ کسی بھی دوسرے ملک کے یوم آزادی کو تہران میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر منایا جا رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر اور عوام کی جانب سے خیرسگالی جذبہ پاک ایران تعلقات کا عکاس ہے۔