نیوجرسی: امریکا کی ریاست نیوجرسی میں 72 گھنٹے طوفانی بارش، مختلف علاقوں میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، گھروں کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے شہروں سپرنگ لیک اور لٹل فالز کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور ٹریفک مکمل طور پر بند ہو گئی۔ مضافاتی علاقے برک ٹاؤن شپ میں ہوا بھری کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب منچلے سڑکوں پر کھڑے پانی میں انجوائے کرنے لگے۔