اسلام آباد: عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف تمام لیگی رہنماوں کی طرح قومی اسمبلی میں بازو پر کالی پٹی پہن کر آئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے تمام اسمبلیوں میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لئے پارٹی کی قیادت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ کے تمام نومنتخب کارکنان تمام اسمبلیوں میں بازوپر کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔ اسی بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی تمام لیگی رہنماوں کی طرح قومی اسمبلی میں بازو پر کالی پٹی باندھ کر آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔