اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کے دوران ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے اعلان کیا تھا کہ اگر ووٹوں کا فرق پانچ فیصد سے کم ہوا تو دوبارہ گنتی کی جاسکتی ہے۔ سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے بعد گنتی مکمل ہوئی تو خورشید شاہ اور اسد قیصر کے ووٹوں میں کم فرق تھا جس کے باعث شازیہ مری نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کے مطالبے پر سپیکر کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔