اسلام آباد: وفاقی پولیس نے خداداد ہائٹس میں ملتان کی لڑکی کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیاور مزید تفتیش شروع کردی ہے،
تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے ملتان کی ثناء گیلانی جس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی تھی اور جاں بحق ہو گئی جس کے نتیجے میں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی، لواحقین نے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی ثناء گیلانی کو قتل کیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس نے تفتیش کا دائرہ کا بڑھاتے ہوئے ابتدائی طور پر حسین، ولید، فیصل اور حنا پٹھانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اگست کی رات کو فلیٹ 303 میں ڈانس پارٹی جاری تھی اور یہ فلیٹ صومالین اور عرب باشندوں کے نام پر الاٹ ہے اور انہوں نے ولید نامی شخص کو کرایہ پر دے رکھا تھاا ور ولید کے دوست فیصل نے حنا پٹھانی نامی ڈانسر کو فلیٹ میں بلایا مجرا کرایا اور نثاء گیلانی کچھ عرصے سے حنا پٹھانی کے ساتھ ای الیون میں رہائش پزیر تھی۔ پولیس کے مطابق محفل میں تمام شریک افراد آئس اور شراب کے نشے میں دھت تھے، نثاء گیلانی کو دوستوں نے پمز ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ لڑکی کے ورثاء نے قتل کا شبہ ظاہرکیا تو پولیس نے مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق راولپنڈی کی نجی سوسائٹی میں دو لڑکیوں نے ہوائی فائرنگ سے خوفزدہ ہو کر پانچویں منزل پر واقع فلیٹ سے چھلانگ لگادی، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع نجی سوسائٹی ’بحریہ ٹاؤن سفاری ولاز ون‘ میں قائم فلیٹ میں نوجوانوں کی پارٹی دیکھ کر فلیٹ مالک نے مشتعل ہو کر ہوائی فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے خوف سے پانچویں منزل پر فلیٹ کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہو گئی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سول لائنز کاظم نقوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا فلیٹ کمیٹی چوک میں کار شوروم کے مالک نادر کے پاس تھا، جس نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کے فلیٹ کی چابی شیراز کے پاس تھی جس نے دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کو فلیٹ دیا جنہوں نے فلیٹ میں پارٹی شروع کی ٗصبح سویرے جب نادر پہنچا تو اس نے فلیٹ میں لڑکیوں کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے خوف سے دو لڑکیوں بسمہ اور شملہ نے پانچویں منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں بسمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ شملہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے فلیٹ مالک نادر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، نادر کے ایک ساتھی ذوالقرنین کو بھی گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع سے شیراز اور اذان فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرایا جائیگا جس سے معلوم ہوگا کہ اس کی موت کھڑکی سے کود جانے کی وجہ سے ہوئی یا اسے گولی لگی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے زخمی لڑکی کا بیان بھی قلمبند کیا جائیگا۔