اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حکومتی مدت ختم ہونے سے پہلے اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں منگوانے کا انکشاف ہوا ہے جو ان کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان پہنچیں جبکہ عمران خان نے ان گاڑیوں سے متعلق ایسا فیصلہ کر لیا ہے کہ ہر پاکستانی خوشی سے نہال ہو گیا۔
معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے اربوں روپے کی گاڑیاں منگوائیں جن میں مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو وغیرہ شامل ہیں اور ان میں صرف ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے یہ گاڑیاں بطور وزیراعظم سرکاری خرچے پر منگوائیں جو پاکستان پہنچ چکی ہیں اور جب ان گاڑیوں سے متعلق متوقع وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہوا تو انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے ایک مہینے کے دوران ہی ان گاڑیوں کو نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔
سعید قاضی نے چوہدری غلام حسین کے انکشاف پر کہا کہ اس ملک کا بال بال قرضے میں جکڑا ہے اور حکمران ایسی شرمناک حرکتیں کرتے رہے۔ ایسا ملک جو دو ٹکوں کیلئے ترلے لیتا پھرتا ہے، جسے ٹرمپ پیسے نہ دینے کی دھمکیاں دیتا ہے، آئی ایم ایف سے قرضے لیتا ہے، کیا وہ ایسی گاڑیاں افورڈ کرسکتا ہے۔