لاہور محبت اور نفرت کی کہانی پلاسٹک سے بنے کل کے مقبول ترین جوتے کراکس آج توجہ کھو چکے ہیں، پلاسٹک کے جوتے کراکس دو ہزار دو میں لانچ کئے گئے۔ لوگوں کی رائے تب سے منقسم ہے جب یہ جوتے پہلی بار مارکیٹ میں آئے، کسی نے پسند کئے اور کسی نے ناگواری کا اظہار کیا۔
یہاں تک کہ کچھ نے تو اپنے گریجوایشن کی تقریب کے لئے کراکس پہنے، دنیا بھر میں کروڑوں جوڑے فروخت ہوئے لیکن دو ہزار آٹھ تک خریداروں کے دل بھر گئے اور شدید کساد بازاری کے بعد کراکس کی فروخت میں زبردست کمی آئی اور ایک سال کے اندر اندر کمپنی 20 کروڑ ڈالر منافع سے 20 کروڑ ڈالر خسارے میں چلی گئی۔
لیکن ایسا کیا ہوا کہ کراکس کی مقبولیت راتوں رات گر گئی، کمپنی کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو تبدیل کرنے میں اور جدت لانے میں ناکام رہی۔