لاہور: پی آئی اے کے طیارے میں رقص کرنے والی نوجوان لڑکی ”ایوا زوبیک“ نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے بارے میں ایسا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے جو کہ 100 فیصددرست ہے اور اسے سن کر مغربی باشندے بھی پاکستان کا رخ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ایواز وبیک کا کہناتھا کہ میں نے کچھ مہینوں میں اپنا سب سے زیادہ وقت پاکستان میں گزاراہے ، میرے ذہن میں بہت سے سوالات تھے کہ مجھے پاکستان سے اتنی محبت کیوں ہو گئی ہے اور یہی ملک کیوں ؟ تاہم اب مجھے اس کے جوابات مل گئے ہیں ۔یہاں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جس کی وجہ سے اس ملک سے محبت ہو سکتی ہے۔
سب سے پہلی چیز ” جگارڑ “ ہے جو کہ پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتاہے ،اس کا انگیزی زبان میں کوئی ترجمہ موجود نہیں ہے تاہم اس کا مطلب ہے کہ موجودہ سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مشکل کا حل نکالنا ۔یہاں پر میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے ” جگارڑ “ کی ذہنیت اس لیے پسندہے کیونکہ یہ ہر چیز کو ممکن بنا دیتاہے یعنی پاکستان میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
پاکستان میں قدرتی مناظر اور کبھی نہ بھولنے والی خوبصورت لینڈ سپکپز ہیں ،پاکستان کے پاس صرف ہمالیہ ہی نہیں بلکہ ان کے پاس ہندوکش رینج ،ساحل ، وادیاں ،دریا، آبشاریں ہیں ،یہ آپ کو پوری دنیا میں ملیں گی لیکن یہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں ،پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے ۔قدرت نے پاکستان کو بہت زیادہ حسن سے نوازا ہے ۔ایسے منظر پورے ایشامیں بھی کہیں نہیں ہیں جو اس خوبصورت ملک میں ہیں۔
مجھے پاکستان کی سڑکیںبھی بہت زیادہ پسند ہیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کتنی خراب ہیں ، لیکن یہ سڑکیں کراکرم ہائی وے سے جڑتی ہیں جو کہ مختلف وادیوں اور پہاڑوں سے ہوتی ہوئی آپ کو پاکستان سے چین لے جاتی ہے ، یہ سڑکیں ان علاقوں تک بھی پہنچاتی ہیں جہاں رسائی ناممکن ہے ۔ان سڑکوں میں بھی ایڈوینچر ہے ،جب آپ جیب میں بیٹھ کر کھائیاں دیکھتے ہیں اور دوسری جانب واقع پہاڑوں پر نظر جاتی ہے ، تو آپ کو یقین ہوجاتاہے کہ آپ انتہائی شاندار جگہ پر جارہے ہیں۔
ان میں سے کچھ سڑکیں پاکستان کے دوسرے شہروں کو بھی جاتی ہیں جن سے مجھے محبت ہے ،پاکستان کے شہر لوگوں سے بھرے ہوئے ، اس کی سرگرمیاں ، مارکیٹیں ، گاڑیوں کا شور اور کئی ایسی چیزیں ہیں جو کہ آپ کا دل موہ لیتی ہیں ، یہ وہ شہر ہیں جو کبھی سوتے نہیں ہیں ۔اور جب آپ اچانک تنگ گلیوں میں جاتے ہیں اور وہاں پر مختلف کھانوں کی خوشبو دل کو لبھاتی ہے جسے سونگھ کر اور دیکھ کر آپ کو بھوک لگنے لگتی ہے ۔ پاکستانی کھانے بھی پاکستان سے محبت کرنے کی ایک بڑی وجہ ہیں ،ہوٹلوں میں ملنے والا لذیز اورذائقے سے بھر پور سپائسی کھانا اپنی مثال آپ ہے ، جو کہ آپ کو گھر میں ہی ہونے کا احساس دلاتاہے۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے پاکستان چائے بہت زیادہ پسند آئی ، جب میں کسی کے گھر یا دکان میں خریداری کرنے گئی تو انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور چائے پیش کی جو کہ انتہائی میٹھی اور گرم مشروب ہے ۔آپ جب اپنی چائے ختم کر کے گلیوں میں جاتے ہیں تو وہاں پر رش دیکھ کر آپ حیران رہ جاتے ہیں جو کہ کبھی خالی نہیں ہوتیں ۔ہر کوئی اپنی زندگی گزار رہاہے۔ پاکستان کی سٹریٹ لائف بہت شاندار ہے ۔پاکستان فیشن میں بھی پیچھے نہیں یہاں پر انتہائی خوبصور ت ڈیزائنز والے ملبوسات سے مارکیٹیں بھری پڑی ہیں جن کی مثال ڈھونڈنا بھی مشکل ہے۔
پاکستان کا ٹیلنٹ یہیں ختم نہیں ہوتا اس کا میوزک ، فلم میکنگ ، فوٹو گرافی ، آرٹسٹ بھی آپ کو اس ملک کی محبت میں مبتلا کردیتے ہیں۔
مجھے پاکستان کی ” اقدار اور رسم و رواج “ بہت زیادہ پسند آئے یہاں کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں ۔ جب آپ کسی کے گھر جاتے ہیں تو آپ کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں۔یہاں کے لوگ اپنی اقدار کے ساتھ وفادار ہیں ۔پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں وہ بہت مہربان اور محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔وہ مہمانوں کو کھلی باہوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
پاکستان کے لوگ بہت زیادہ مثبت سوچ رکھتے ہیں اور ہر وقت پر امید رہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی اور ہمیشہ مثبت ہی سوچتے ہیں ، مجھے پاکستان میں کبھی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا یہاں پر لوگ بہت مہربان ہیں ، آپ کی بات کو سنتے ہیں اور آپ کو صحیح ملومات فراہم کرتے ہیں ۔پاکستان میں میرے ساتھ کبھی ایسانہیں ہواکہ مجھے مدد کیلئے انکار کیا گیا ہو۔
میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے سب سے زیادہ چیز پاکستان کی کونسی پسندہ ہے ، یہ تھوڑا مشکل ہے لیکن پاکستان سے متعلق مغرب میں جو غلط فہمیاں ہیں ان سب سے دور پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے اور ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے والے ، گرمجوش ، اور خوش آمدید کہنے والے ہیں اور ان کے چہروں پر مہمانوں کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی آجاتی ہے۔