ڈیرہ بگٹی: 14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش جذبے سے منایا گیا، پاکستانیوں نے اپنے گھروں کو جھنڈوں اور برقی قمقوں سے سجایا اور سڑکوں پر مارچ کر کے آزادی کا جشن منایا جبکہ ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاہم اس موقع پر بلوچستان میں بھی وطن سے محبت کرنے والوں نے پاکستان کے جھنڈے تھامے اور کھلے آسمان میں نکل کر ملک دشمنوں کو واضح پیغام پہنچا دیاہے اور پھر طریقے سے جشن آزاد ی منایا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستا ن کے سابق وزیر داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی نے ٹویٹر پر اپنے آبائی ضلع کی انتہائی خوبصورت تصاویر جاری کیں۔ جن میں شہری بڑی تعداد میں پاکستان کے جھنڈے اٹھائے جشن آزادی منا رہے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں ۔تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ ”یہ میرے آبائی ضلع ڈیرہ بگٹی کا منظر ہے، براہمداد بگٹی اور مہران مری کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ علیحدگی پسند افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، پاکستان زندہ باد۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔