ٹوکیو: جاپانی خاتون گزشتہ 9 سال سے بکرے کیساتھ نہ صرف رہ رہی ہے بلکہ سیر و تفریح کے وقت بھی اس کو اپنے ساتھ لیکر جاتی ہے۔ ٹوکیو کی رہائشی 31 سالہ آیا شنزوکا گزشتہ 9 برس سے بکرے کیساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔
وہ بکرے کیساتھ نہ صرف چہل قدمی کیلئے جاتی ہیں بلکہ اس کیساتھ کھانا بھی کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آیا شنزوکا بکرے کو اپنے ساتھ ریسٹورنٹ میں لے جاتی ہیں۔
صرف یہی نہیں وہ خاص دعوتوں میں اپنے بکرے کیلئے خصوصی لباس بھی تیار کرواتی ہیں۔ آیا شنزوکا نے بکرے کے جذبات کو سمجھنے کیلئے بکرے کی ہی شکل کا ماسک بھی بنوا رکھا ہے۔
آیا شنزوکا کا کہنا ہے کہ انہیں بکروں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیکن جب سے انہوں نے اس بکرے کو گود لیا ہے تو بکروں میں ان کی دلچسپی خاصی بڑھ گئی ہے اور وہ اس کا خاص خیال رکھتی ہیں۔