سڈنی: پوکیمون گو کی زبردست مقبولیت سے اب برگر بیچنے والوں نے بھی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ’’ہیش ٹیگ برگر‘‘ نامی کمپنی نے اپنے ریسٹورنٹس کے ذریعے ’’پوکی برگرز‘‘ کی فروخت شروع کردی ہے ۔
پوکیمون گو کی طرح یہ برگر بھی 100 الگ الگ انداز والے پوکیمون کی شکل جیسے ہیں جن میں پیکاچو، چارمینڈر اور بلباسار برگر لوگوں میں زیادہ مقبول ہورہے ہیں۔ ان میں سے ہر برگر کی قیمت 15 آسٹریلوی ڈالر ہے