اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کو چکمہ دے دیا گیا۔
آج نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے لیے سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا۔مسلم لیگ ن کے کارکن سمجھے کہ ان کے قائد کو دو روز پہلے کی طرح بکتر بند میں ہی عدالت لایا گیا ہے۔ن لیگ کے کارکن بکتر بند پر پھول برساتے رہے جب کہ نواز شریف کو جیپ میں عدالت پہنچا دیا گیا۔بکتر بند کی اگلی نشست پر براجمان شخص نے نوازشریف جیسا حلیہ بھی بنا رکھا تھا۔نواز شریف کو لانے والی گاڑی عدالتی احاطے میں چلی گئی جب کہ بکتر بند باہر کھڑی رہی۔جب کارکن بکتر بند گاڑی کا استقبال کر چکے تو صدر ن لیگ شہباز شریف نے کارکنوں کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ویڈیو دیکھئے
Buhahhaha
Publiée par Nasir Iqbal sur Mercredi 15 août 2018