لندن (ویب ڈیسک) عمران خان ہفتے کے روز پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے تاہم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ عمران کے بیٹے اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی میں 176 ووٹ لے کر,
ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ عمران خان ملک کے 22 ویں وزیر اعظم ہوں گے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون صدر شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ انتخاب کے بعد قائد ایوان ہفتے کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جہاں صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ ایک ٹوئٹ کے جواب میں جمائما خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں آنے سے خود منع کیا ہے۔ جبہک دوسری جانب نو منتخب وزیراعظم عمران خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوں گے۔نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کے لیے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ،