لاہور (آن لائن) خاتون کے بال خراب کرنے پر بیوٹی سیلون کے مالک کے خلاف صارف عدالت میں 7لاکھ 67ہزار روپے کے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکردیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار خاتون کنول شہزاد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ بیوٹی سیلون کی تعریف سن کر اپنے بال بنوانے کے لئے گئی تو مالک نے اس کے سر پر پرانا تیل لگا دیا جس سے اس کے بال خراب ہوگئے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بال خراب کرنے پر مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے 18مئی کو طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے 6سالہ نورفاطمہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کے کیس کی سماعت 19مئی تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور کی نورفاطمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کی طرف سے تین گواہوں کا بیان قلمبند کرایا گیا۔ 19 مئی کو ملزم کے وکیل کو جرح مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے عمران کے دیگر دو الگ الگ کیسوں کی سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔ قصور پولیس نے تین الگ الگ چالان پیش کررکھے ہیں جن کی باقاعدگی سے سماعت جاری ہے۔ مجرم عمران علی کو زینب قتل کیس میں پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 92