لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی اپنے قائد اور وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے سکیورٹی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسی شاہانہ گھر کی بجائے 7 کلب روڈ انیکسی میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا
جس کے بعد اب ان کے اہل خانہ بھی 7 کلب روڈ ہر 2 بیڈ رومز کے گھر میں شفٹ ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میں اپنے قائد کی سادگی کی پالیسی پر عمل کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران اپنے ساتھ سکیورٹی کا نہایت مختصر قافلہ ہوگا۔ سرکاری آمدورفت کے دوران روٹ نہیں لگے گا اور ٹریفک اشاروں کی بھی پابندی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا قافلہ روک کر گزرنے کی اجازت ہو گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صوبہ پنجاب محاذ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں سرکاری طیارے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے سرکاری طیارہ پر سفر سے معذرت کر لی اور کہا کہ وہ اپنی گاڑی پر اسلام آباد جائیں گے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے اصرار کیا کہ ان کا ذاتی طیارہ سفر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس سے بھی معذرت کر لی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی اسلام آباد جا رہے ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ ان کے ہمراہ طیارے میں سفر پر آمادہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو عثمان بزدار پنجاب کے نئے وزیراعلی منتخب ہوئے،
عثمان بزدار نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹحاصل کیے۔جس کے بعد 20 اگست کو عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اُٹھالیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدارسے حلف لیا۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صوبہ پنجاب محاذ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں سرکاری طیارے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے سرکاری طیارہ پر سفر سے معذرت کر لی اور کہا کہ وہ اپنی گاڑی پر اسلام آباد جائیں گے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے اصرار کیا کہ ان کا ذاتی طیارہ سفر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس سے بھی معذرت کر لی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی اسلام آباد جا رہے ہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ ان کے ہمراہ طیارے میں سفر پر آمادہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ 19 اگست کو عثمان بزدار پنجاب کے نئے وزیراعلی منتخب ہوئے، عثمان بزدار نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹحاصل کیے۔جس کے بعد 20 اگست کو عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اُٹھالیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدارسے حلف لیا۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔