لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے لیے70اونٹوں کا صدقہ کیا جائے گا،قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تھنکرز کلب عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی عمر درازی کے لیے 70 اونٹوں کا صدقہ دے گا تا کہ
ان کے راستے میں آنے والی قومی و بین الاقوامی سازشوں کا خاتمہ ہو اور یزدی قوتوں کی سازشوں سے نجات ملے۔اس بات کا فیصلہ تھنکرز کلب علامہ اقبال ٹاؤن کے اجلاس میں صدر محمد سلیم چوہان کی زیر صدارت کیا گیا،اجلاس میں یاسر ارشاد، شفی جرال، علامہ رمضان ، حاجی راؤ جہانزیب ، محمد حمزہ بلال راجپوت اور سینئیر دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر سلیم چوہان نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ قاری زدار بہادر سے ہونے والی ملاقات میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر فساد پھیلانے والی مذہبی جماعتوں کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر ملک میں خانہ جنگی کی آگ بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں 70اونٹ ذبح کر کے صدقہ کرنے کی ذمہ داری آزاد کشمیر تھنک کلب کے صدر شفیق جرال کو سونپی گئی۔تھنکر کلب کے ارکان نے نام نہاد اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ جمہوریت کے نام پر کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور اب مزید دس سال انتظار کرے۔اجلاس میں مشائخ عظام سجادہ نشینوں سے اپیل کی گئی کہ وہ قائداعظم کی طرح عمران خان کی حکومت کے استحکام کے لیے روحانی طور پر ان کا ساتھ دیں۔یاد رہے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی
نئے پاکستان کے لیے پُرامیدہیں۔عیدالاضحیٰ پر اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ پاکستان کو کامیابیاں، خوشیاں اور خوشحالی عطا فرمائے۔خاتون اول بشری بی بی نے کہا کہ آئیں نئی قیادت کے سائے تلے متحد ہو جائیں۔ اس بات کا فیصلہ تھنکرز کلب علامہ اقبال ٹاؤن کے اجلاس میں صدر محمد سلیم چوہان کی زیر صدارت کیا گیا،اجلاس میں یاسر ارشاد، شفی جرال، علامہ رمضان ، حاجی راؤ جہانزیب ، محمد حمزہ بلال راجپوت اور سینئیر دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر سلیم چوہان نے جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ قاری زدار بہادر سے ہونے والی ملاقات میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر فساد پھیلانے والی مذہبی جماعتوں کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر ملک میں خانہ جنگی کی آگ بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں 70اونٹ ذبح کر کے صدقہ کرنے کی ذمہ داری آزاد کشمیر تھنک کلب کے صدر شفیق جرال کو سونپی گئی۔تھنکر کلب کے ارکان نے نام نہاد اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ جمہوریت کے نام پر کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے اور اب مزید دس سال انتظار کرے۔اجلاس میں مشائخ عظام سجادہ نشینوں سے اپیل کی گئی کہ وہ قائداعظم کی طرح عمران خان کی حکومت کے استحکام کے لیے روحانی طور پر ان کا ساتھ دیں۔یاد رہے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بھی نئے پاکستان کے لیے پُرامیدہیں۔