لاہور: روز نامہ ایکپریس کے گروپ اڈیٹر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے دو دھڑوں میں تقسیم ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا راستہ صاف ہو گیا ہے ۔ ایکسپریس کے پروگرام ایکسپرٹس میں میزبان دعا کنول سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ
نواز شریف اور زرداری میں اس وقت اختلاف ہوا تھا ۔ جب رینجرز نے ن لیگ کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے خلاف کاروائی کی تو زرداری نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ ائیں ہم مل کر اس مسئلے کو حل کریں ایسا نہ ہو کہ کل آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ہماری فکر نہ کریں آپ کیس بھگتیں جب ہم پر مشکل وقت آئے گا تو ہم بھی بھگت لیں گے زرداری کافی جگہوں پر پھنسے ہوئے نظر آتے ہیں پیر کے روز ہی اپنی بہن کے ساتھ ایف بی آر میں پیش ہوئے وہ نواز شریف سے یہ کہتے ہیں کہ ہم نہ کھیلتے ہیں اور نہ کھیلنے دیں گے ۔ زرداری سمجھتے ہیں کہ اگر وہ نواز شرف کا ساتھ دیں گے تو خود پھنس جائیں گے ۔ زرداری نے جتنا اپنے آپ کو نقصان پہنچایا ہے اس سے زیادہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ پیپلز پارٹی نے قانون سازی کر کے رینگرز سے اختیار لے لیا تھا کہ وہ وائٹ کالرکرائم کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی۔ اس لئے وفاقی حکومت نے اسے ایف آئی اے کے انڈر لے لیا تھا جو اب عمران خان کے انڈر ہے ۔
فید حسین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بلکل تقسیم ہو گئی ہے اگر اپوزین متحد ہوتی وہ وہ آسانی سے اپنا صدر منتحب کرا سکتی تھی لیکن آصف زیرداری اس میں دلچسپی نہیں رکھتے عامر الیاس کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے کیا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی کیونکہ ن لیگ نے حکومت بنانے کے لئے کسی سے بھی رابطہ نہیں کیا تھا اور اب بھی پی ٹی آئی آسانی سے اپنا صدر منتخب کرا لے گی چاہے ساری اپوزینت اکٹھی ہو جائے۔ بیرسٹر شہزاد الہیٰ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اب ایک پیج پر آنا مشکل ہے ۔ پرگیڈئر(ر) سعد محمد کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب پر بہت دباؤ ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ن لیگ کا ساتھ نہ دینے پر وہ مقدمات سے بری ہو جائیں گے یہ ان کی خام خیالی ہے ۔۔ جب رینجرز نے ن لیگ کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے خلاف کاروائی کی تو زرداری نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ ائیں ہم مل کر اس مسئلے کو حل کریں ایسا نہ ہو کہ کل آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہو جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ہماری فکر نہ کریں آپ کیس بھگتیں جب ہم پر مشکل وقت آئے گا تو ہم بھی بھگت لیں گے زرداری کافی جگہوں پر پھنسے ہوئے نظر آتے ہیں پیر کے روز ہی اپنی بہن کے ساتھ ایف بی آر میں پیش ہوئے وہ نواز شریف سے یہ کہتے ہیں کہ ہم نہ کھیلتے ہیں اور نہ کھیلنے دیں گے ۔