لاہور(ویب ڈیسک)ڈی جے اے کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا اور اپوزیشن کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور دلچسپ جمےم استعمال کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے پیر پگارا سے کہا کہ آپ نے آصف زرداری کے معاملے میں
جو کچھ کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا ، آصف زرداری نے وقت آنے پر مجھے دھوکہ دے دیا ، جس پر پیر پگارا نے کہا کہ بھائی میں نے آپ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا ، لیکن افسوس کہ آپ آصف زرداری کے محبت میں اندھے ہو چکے تھے اور میری بات پر توجہ نہ دی ۔ ذرائع کے مچابق پیر پگاڑا نے فضل الرحمٰن پر واضح کر دیا کہ وہ صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علویکی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔آپ آئی آپ کا شکریہ ۔ اس پر مولانا نے کہا کہ آپ کے پاس امید لے کر آیا ہوں امید ہے آپنا امید نہیں کریں گے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی آج پشاور جائیں گے جب کہ 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کوئٹہ جائیں گے۔ذارئع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی آج پشاور جائیں گے جہاں وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔کے پی کے حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق صدارتی امیدوار عارف علوی کی آج دن 12 بجے
وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات ہوگی جب کہ عارف علوی صدارتی انتخابات سے متعلق اراکین اسمبلی سے تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سوا دیگر حزب اختلاف جماعتوں کے نامزد صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان اپنے حق میں ووٹ کے لیے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچیں گے۔ترجمان جے یو آئی (ف) بلوچستان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سہہ پہر 3 بجے کراچی سے کوئٹہ پہنچ جائیں گے اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر مقامی رہنما کوئٹہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مقامی ہوٹل میں نیوز کانفرنس کریں گے جس کے بعد وہ بلوچستان عوامی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ کے حصول کے لیے درخواست کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) بلوچستان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سہہ پہر 3 بجے کراچی سے کوئٹہ پہنچ جائیں گے اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر مقامی رہنما کوئٹہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مقامی ہوٹل میں نیوز کانفرنس کریں گے جس کے بعد وہ بلوچستان عوامی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ کے حصول کے لیے درخواست کریں گے۔