اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ہے۔ بدھ کو عامر لیاقت حسین نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا جس میں،
ڈاکٹر عامر لیاقت نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہوئے استدعا ہے کہ عدالت میری عزت کیساتھ کھیلنے والوں کو متنبہ کرے۔ ملک کا شہری اور عام انسان ہوں ، قسم کھاتا ہوں آئندہ عدالت کو میری وجہ سے تکلیف نہیں ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کے حوالے سے سما ٹی وی کی خاتون اینکر کرن ناز نے غلط سکرین شارٹ چلایا جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ،انہوں نے کراچی میں جمشید کوارٹرز کے مکینوں کے معاملے پر تحفظات کا ٹوئٹر پر اظہار کیا جس کے بعد انہیں سما ٹی وی کے پروگرام میں بلایا گیا اور اس حوالے سے بات کی گئی ۔ ’اینکر پرسن کرن ناز کے پروگرام میں میری بات کو ٹوئسٹ کیا گیا اور ایک سکرین شارٹ چلایا جس میں عامر لیاقت یہ کہہ رہا ہے کہ اسے ووٹ عمران خان کی وجہ سے نہیں پڑے بلکہ اپنی وجہ سے پڑے‘۔عامر لیاقت نے کہا کہ میڈیا کے کچھ عناصر تحریک انصاف کو بدنام کر رہے ہیں، آج بھی کہتا ہوں کہ میں عمران خان کی وجہ سے رکن قومی اسمبلی بنا ہوں لیکن 20 فیصد میری اپنی بھی شخصیت ہے۔ دوسری جانب عامر لیاقت حسین نے مبینہ طور پر غلط فہمی کی وجہ بننے والے سماءٹی وی کے پروگرام ’7 سے 8‘ میں شرکت کی ۔ ان کے ساتھ سینیٹر فیصل جاوید اور جاوید میانداد بھی پروگرام کا حصہ بنے ۔ عامر لیاقت حسین نے اینکر پرسن کو مخاطب کرکے کہاسما کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ وہ لڑانے میں ناکام ہوا ہے ، آپ میرا کلپ نہیں دکھاسکیں۔میں نے کہا تھا کہ عمران خان کی ہوا چلی ہے اور اسی ہوا کی وجہ سے میری شخصیت کو بھی ووٹ پڑ گئے۔