لاہور (ویب ڈیسک) ضمنی الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ۔لاہور سے دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر 59 جبکہ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پر 73 امیدواروں نے کاغذات نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔این اے 124کی سیٹ جو کہ حمزہ شہباز کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد خالی ہوئی ہے،
وہاں سے الیکشن لڑنے کیلئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، عابد شیر علی،نعمان قیصر،محمد خان مدنی،حافظ نعمان ،غلام محی الدین دیوان سمیت 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔این اے 131 جو کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے خالی کی گئی ہے وہاں سے ولید اقبال، ابرار الحق، سعد رفیق، کرن علیم، غزالہ سعد رفیق، حافظ فرحت عباس،ہمایوں اختر خان،میاں مرغوب احمد سمیت 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔پی پی 164 سے سہیل شوکت بٹ، یوسف علی، اعجاز ڈیال سمیت 32 امیدواروں ، پی پی 165 سے 41 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔حتمی فہرستیں آج شائع ہوں گی جبکہ سکروٹنی کا عمل ہفتے سے شروع ہو گا۔چکوال سے چودھری شجاعت ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار ہیں، تحریکِ انصاف کی طرف سے کرن علیم خان نے این اے 131 پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے ۔ این اے 53 پر جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ایم ساجد عباسی ، پی ٹی آئی کے سیف اﷲ خان نیازی نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے ہیں۔ ایم ساجد عباسی نے کہا کہ پارٹی قیادت سے درخواست ہے کہ میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے ، پارٹی کے ورکرز ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں اور اس مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔کراچی کے حلقہ این اے 243 پر تحریک انصاف کی جانب سے آفتاب حسین صدیقی،لیلیٰ پروین اورقادر بخش ،ایم کیوایم کے محفوظ یارخان، تحریک لبیک کے ڈاکٹرنوازالہدی ، پی ایس پی کے مزمل قریشی اور مجلس عمل کے بابرقمرعالم نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں