لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے ناراض کارکن زعیم قادری نے مسلم لیگ (ن) میں الگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا ، ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زعیم قادری کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں سے رابطہ ہے چند روز میں نام سامنے آ جائے گا ، الگ گروپ میں منتخب نمائندے
ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی صدر شامل ہوں گے ، یہ سب وہ ہیں جو (ن) لیگ میں موروثی سیاست کی خلاف ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ (ق) لیگ نے فارورڈ بلاک بنایا تو ہم انہیں منع کیا کرتے تھے اب میں کوشش کر رہا ہوں اور کامیابی بھی مل رہی ہے ۔ دوسری طرف (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں میں منتخب ہونے والی خاتون رکن عظمیٰ قادری کو شوز کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے رکنیت سے استعفیٰ مانگ لیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری کی اہلیہ کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ قادری سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے استعفی مانگا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا کہ عظمیٰ قادری 5 روز میں استعفیٰ یا الزامات کا جواب دیں ورنہ نااہلی کے لیے قانونی چارہ جوئی ہوگی کیوں کہ عظمی قادری نے حلف اٹھانے کی تقریب سمیت وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے انتخاب میں بھی حصہ نہیں لیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی اجلاس میں حصہ نہیں لیا۔خیال رہے کہ زعیم قادری نے 25 جولائی کے انتخابات سے چند روز قبل ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کرتے ہوئے ٹکٹ ملنے کے باوجود آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا اورانہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔