کراچی (ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے ہسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپے مارے اور اس دوران انہوں نے سب سے پہلا دورہ ضیاالدین ہسپتال کا کیا اور شرجیل میمن کے کمرے میں گئے جہاں سے مبینہ طور پر شراب کی بوتل ،سیگریٹس اور دیگر منشیات برآمدہوئیں
جبکہ وہاں علاج نام کی بھی کوئی چیز موجود نہیں تھی ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے ضیاالدین ہسپتال کی پہلی منزل پر واقع شرجیل میمن کے کمرے ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر وہاں پر کوئی بھی علاج نام کی چیز نہیں تھی جبکہ ڈاکٹر یا نرس بھی موجود نہیں تھی تاہم اس موقع پر کمرے سے شراب کی بوتل ، سگریٹس اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے شرجیل میمن سے ملاقات کے بعد ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دی ۔دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاون کے مکینوں نے احتجاج کیااس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس پاکستان کی آمد سے قبل سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر مہران ٹاﺅن کے مکینوں نے احتجاج کیا۔علاقہ مکینوں کا کہناتھا کہ جعلی فائلوں کی آڑ میں ہمیں بے گھر کیا جارہا ہے،مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مہران ٹاون میں خواتین اور بچوں پر تشدد کیا جارہاہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ہمیں بے گھر ہونے سے بچائیں