کراچی (ویب ڈیسک )چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج صبح خفیہ طور پر اور اچانک کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپے مارے اور صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد وہ واپس سپریم کورٹ رجسٹری روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ضیاالدین ہسپتال کے بعد چیف جسٹس
نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر سیمی جمالی بھی ان کے ہمراہ تھیں ، جناح ہسپتال میںاومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید زیر علاج ہیں جو کہ آصف زرداری کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کا کہناہے کہ جس وقت انور مجید کو معلوم ہوا کہ چیف جسٹس دورہ کرنے آ رہے ہیں تو انور مجید کو ان کی آمد سے قبل ہی ایم آر آئی کرنے کیلئے لے کر چلے گئے تاہم چیف جسٹس نے ان کے کمرے کا دورہ کیا اور وہاں سے کچھ ریکارڈ قبضہ میں لیا اور اسے اپنے ساتھ لے کر کراچی کی رجسٹری کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے میگا اسکینڈل کیس میں انورمجید اوربیٹے عبدالغنی کو بینکنگ کورٹ نے 4 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے ۔جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی بینکنگ کورٹ نے ضمانت منظور کر لی دی تھی