کراچی (ویب ڈیسک ) کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں ، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں ۔۔ گستاخانہ خاکوں کے حوالوں سے معروف صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول نے کہا کہ ساڑھے چار سو سال میں پہلا موقع ہے جب یورپ میں حضورؐ کے خلاف ہونے
والی گستاخی کو کسی مرد مجاہد نے روکا ہے ، کوئی شک نہیں کہ خدا نیتوں کو دیکھتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی حیثیت سے جیسے بھی ہوں لیکن ان کی نیت اتنی صاف تھی کہ خدا نے ان سے ناموس رسالت کا کام لیا ہے، پروگرام کے ہوسٹ۔ سید علی حیدر کا کہنا تھا کہ مزاروں پر سجدہ کرنے والا آج ناموس رسالت کا محافظ نکلا، یہ صرف خدا کی دین ہے ، واضح رہے کہ کل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مغرب میں ایک بہت چھوٹا طبقہ اس طرح کا کام کرتا ہے اور اس کا مقصد نفرت پیدا کرنا ہوتا ہے لیکن ہم مغرب کی اکثریت کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کی حکومت گستاخانہ خاکوں کے خلاف تھی جبکہ برطانیہ میں تو اس حوالے سے ایک پٹیشن بھی دائر کی گئی، لہٰذا یہ کہنا کہ مغرب کی اکثریت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا چاہتی ہے تو یہ درست نہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے قانون میں مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے اور کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔