کراچی (ویب ڈیسک )پولیس نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی معاملے میں سابق صوبائی وزیر کے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔شرجیل میمن کے گرفتار ڈرائیور جام محمد کا کہناتھاکہ کمرے سے ملنے والی بوتلیں میری ہیں،وہ دوسرے ڈرائیور کی جگہ ڈیوٹی کر رہا تھا
اورمیراکام گھر سے کھانا پہنچانا تھا۔ملزم نے کہا کہ شراب کی ایک بوتل میں شہد اور دوسری میں آئل تھا۔ڈی آئی جی جیل خانہ نے کہا کہ ملازمین سے تفتیش جاری ہے،شراب کی بوتلیں کیسے پہنچیں،کون لایا؟تفتیش کریں گے۔واضح رہے کہ آج صبح سویرے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین ہسپتال کا دورہ کیا جہاں وہ شرجیل میمن کے کمرے میں بھی گئے اور وہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔