لاہور (ویب ڈیسک) معروف صحافی ظفر حلالی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ کیو میں جانے والے لوگ کون ہیں ،یہ تین انسان جو جی ایچ کیو وزیر اعظم کے حیثیت سے گئے ہیں، جو گئے ہیں یہ در اصل کس قسم کے لوگ تھے؟
انہوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو نواز شریف کی باری ہے، کیا ایجوکیشن ہے نواز شریف کی؟ پتہ نہیں اِدھر اُدھر سے بی اے لیا ہو گا، ان کی تو کسی بھی ملٹری آفیرئز میں دلچسپی ہی نہیں تھی، نواز شریف کے تو دو ہی آفئیر ہی چلتے تھے ایک صرف آفئیر اور دوسرا کاروباری آفئیر، وہ پوری زندگی ایک ہی چیز کے پیچھے لگے رہے کہ صرف ” پیسے بناؤ”، ان کے چمچے سمجھتے تھے کہ فوج صرف سیلوٹ کرنے کیلئے ہے، اس قسم کا آدمی کس طرح بہتر تعلقات بنا سکتا ہے؟ دوسری جانب شہزاد چوہدری نے کہا کہ بد قسمتی سے نواز لیگ نے فوج کے ساتھ ذاتی مسئلہ بنا رکھا تھا، جبکہ جی ایچ کیو میں ملاقات میں تمام مسائل پر بات کی گئی تھی۔ آصف زرداری نواز شریف سے بھی کم پڑھے لکھے ہیں، یہ تو بغیر زمین کے وڈیرے ہیں اور ایک دفعہ غربت دیکھی تو قسم کھا لی تھی کہ میں پھر کبھی غربت نہیں دیکھوں گا، اگر زرداری ہوشیار ہوتے تو قانونی طور پر پیسے بناتے،مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ان کے مقابلے میں عمران خان ایماندار، پڑھا لکھا اور اپنی فوج کو اعلیٰ جنگ لڑنے والی قوت سمجھتے ہیں، وہ نہایت قابل انسان ہیں، فوج کو اپنا اثاثہ سمجھتا ہے، جس سے ہماری جمہوریت چلے گی۔