(ن) لیگ کو آخری جھٹکا۔۔۔۔۔ عبد العلیم خان نے لاہور میں ایسی چال چل دی کہ تخت لاہور ہل کر رہ گیا ۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات علیم خان عہدہ سنبھالنے کے بعد ان ایکشن ہو گئے ہیں اور وہ آتے ہی انہوں نے ن لیگ کو بڑا جھٹکا
دیدیاہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق علیم خان لاہور میٹر پولیٹن کارپوریشن میں ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنانے میں کامیا ب ہوگئے ہیں اور لاہور میں چیئرمینوں کی اکثریت نے علیم خان سے ملاقات بھی کر لی ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن میں بڑی تبدیلی کے امکانات واضح ہو گئے ہیں ۔علیم خان سے 80 چیئرمینوں اور 45 سے زائد وائس چیئرمینوں نے علیم خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا پیغام دیاہے ۔واضح رہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف نے حکومت سازی کے بعد عمران خان کے زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ
کیا گیا تھا کہ سبطین خان کو زراعت اینڈ مائننگ، عبدالعلیم خان کو بلدیات، راجا یاسر کو ہائیر ایجوکیشن ، ڈاکٹر مراد راس کو پرائمری ایجوکیشن اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت ، جہانزیب کھچی کو لائیو سٹاک کی وزارت دیئے جائیں گے جبکہ محمود الرشید وزیر ہاؤسنگ، میاں اسلم اقبال سمال انڈسٹری اور فیاض الحسن چوہان وزیرِ اطلاعات بنایا گیا ۔پہلے مرحلے میں 15 وزیروں نے حلف اٹھایا۔وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین پر مشتمل سپیشل ٹاسک فورس قائم کی گئی جس کی قیادت پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے۔ ٹاسک فورس سہ ماہی بنیادوں پر وزیراعلی سمیت وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، خراب کارکردگی کرنے والوں کو پہلے وارننگ، پھر وزارت سے فارغ کیا جا سکتا ہے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزراکوصرف ایک گاڑی استعمال کرنےکی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بھی اضافی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی،اجلاس میں رہنماؤں کوسویڈش گورننس ماڈل کے بارے میں بتایاگیا، پنجاب میں سویڈش طرزحکومت کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے۔