عمران خان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا : 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر۔۔۔۔۔ یہ گھر کن کو ملیں گے؟ خبر آتے ہی پاکستانی خوشی سے اُچھل پڑے ۔۔۔۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں 50 لاکھ سستے گھروں کی
تعمیر سے متعلق تجاویزکاجائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یعقوب اظہار، نجیب ہارون، ارشاد داد،سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر عمران زیب خان ،سیکرٹری قانون جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ اور دیگر سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔وزیراعظم نے سستے گھروں کی تعمیرسے متعلق سیکرٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جو ایک ہفتے کے اندرسفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیرترجیحات میں سرفہرست ہے،سستے گھروں کی تعمیرسے عوام کے رہائشی مسائل حل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ سستے گھروں سے اقتصادی ترقی کے ساتھ روزگارکے مواقع ملیں گے،ان کا کہناتھا
کہ غریبوں کو بے گھر کئے بغیرکچی آبادیوں کوریگولیٹ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کی تعمیرمیں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سستے گھر اور روگار مہیا کریں گے۔ جبکہ انتخابات سے قبل تھریک انصاف کی جانب سے پیش کیے گئے منشور میں بھی یہ بات شامل کی گئی تھی کہ ایک کروڑ نوکریاں جبکہ 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کر کے عوام کو دیئے جائیں گے اور بیروزگار عوام کی مدد کی جائے گی۔