پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی عمران خان سے ملاقات، امریکہ کے حوالے سے تہلکہ خیز فیصلہ کر لیا گیا ۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس دوران قومی سلامتی کے امور
کیساتھ ساتھ امریکہ وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ سرحدوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف کی دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ بھی دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے اور
امریکہ کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ روکے جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ وزیر خارجہ کے دورے سے پہلے مشاورت کا مقصد یکساں موقف اپنانا ہے جبکہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو واضح کرنا ہے۔واضح رہے کہ ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امداد دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہ کرنے پر منسوخ کی گئی تاہم اگر پاکستان اپنا رویہ تبدیل کرلے اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا پھر سے آغاز کرے تو امدادبحال کی جا سکتی ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے روکی جانے والی اب تک کی امداد میں کٹوتی کی مجموعی مالیت 800 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔افغانستان میں جلال آباد قونصل خانہ بند کرنے کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر بات کو سازش کے طور پر نہیں لینا چاہیے، اور اسے بند کرنے کا اقدام سیکیورٹی
وجوہات کی بنا پر اٹھایا۔ ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے سیکیورٹی اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔چند روز قبل صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کے فون آنے اور وزیراعظم کے اس وقت بات کرنے سے انکار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مصروفیت کے باعث فرانسیسی صدر کی فون کال ریسیو نہ کرسکے۔ دو طرفہ بات چیت کے بعد پیر کے روز دوبارہ ٹیلی فون کال پر اتفاق ہوا ہے۔جی ایچ کیو میں نئی حکومت کے اہم وزرا اور وزیراعظم کو بریفنگ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ وفاقی کابینہ کو جی ایچ کیو میں بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی اور یہ ملاقات ملکی مفاد میں ہے جس میں ہمیں داخلہ و خارجہ امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر بریف کیا گیا۔