’’ اسے لوگوں کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ لاہور میں انعم تنولی کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ، عارف علوی نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی قیادت بھی سوچ میں پڑ گئی ۔۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل لاہور کی معروف ماڈل انعم تنولی کی خود کشی کی خبر سامنے آئی جس نے شوبز
انڈسٹری کو غمزدہ کر دیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ ماڈل ڈپریشن کا شکار تھی جس وجہ سے اس نے موت کو گلے لگانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔اسی متعلق نامزد صدر عارف علوی نے ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور میں ماڈل انعم تنولی نے خودکشی کی تھی۔لاکھوں لوگوں خاص طور پر خواتین کو مختلف سماجی و اقتصادی دباؤکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جن میں سے کچھ خودکشی کر لیتی ہیں۔عارف علوی نے ایسی صورتحال میں قبل توجہ تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے24 گھنٹوں کی ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ نفسیاتی ماہرین کی فوری مدد دستیاب ہونی چاہئیے۔واضح رہے کہ ماڈل انعم تنولی کی ہلاکت نے ان کے اہل خانہ اور دوست احباب کو شدید رنجیدہ کر دیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ماڈل انعم تنولی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں جب
کہ ماڈل کی موت سانس بند ہونے سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔ انعم تنولی کی خود کُشی کی خبر یکم ستمبر کو موصول ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل انعم تنولی نے ذہنی دباؤ کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد خودکشی کی۔انعم تنولی کی ہلاکت سے شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ۔ انعم تنولی کی خود کُشی پر ماہر نفسیات نے کہا کہ جسمانی صحت کیساتھ دماغی صحت بھی اتنی ہی اہمیت کی حامل ہے تاہم پاکستان میں اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی جبکہ کسی کا مذاق اُڑانے اور اسے غلط ناموں کے ساتھ پکارنے سے قبل یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ ایسا کرنے سے دوسرے شخص پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔انعم تنولی گذشتہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں ، وہ ذاتی مسائل کے بعد ڈپریشن کا شکار تھیں یا پھر پروفیشنل زندگی کے حوالے سے پریشان تھیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔