اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے ڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب کابینہ سے ڈیم کی فوری منظوری لینے کی ہدایت کردی چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈوچہ ڈیم کی تعمیرمیں کس نے رکاوٹ ڈالی ،ذمہ داروں کاتعین کیاجائے،تفصیلات کے مطابق چیف
جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں دیں گے ،پہلے ہی معاملے میں تاخیر کی گئی،آبی وسائل تعمیرکرنے ہیں،ایک ایک ڈیم تعمیر کرکے دیں گے۔سپریم کورٹ نے پنجاب کابینہ سے ڈیم کی فوری منظوری لینے کی ہدایت کردی چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈوچہ ڈیم کی تعمیرمیں کس نے رکاوٹ ڈالی ،ذمہ داروں کاتعین کیاجائے۔دوسری طرف سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص لندن کی گلیوں میں گھوم رہا ہے اوروطن واپس آنے کیلئے تیار نہیں ،عدالت بلائے تو کہتا ہے میرے مسل پل ہوگئے ہیں،عدالت نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق تمام اداروں کومشاورت کی ہدایت کر دی،تمام متعلقہ حکام منگل کودوبارہ عدالت میں پیش ہوں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ،ڈی جی نیب اوردیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہو گئے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص لندن کی گلیوں میں گھوم رہا ہے اوروطن واپس آنے کیلئے تیار نہیں ،عدالت بلائے تو کہتا ہے میرے مسل پل ہوگئے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ عدالتی احکامات کو خاطر میں لانے کیلئے تیار نہیں،بتا یا جائے کہ اگر ان کا پاسپورٹ منسوخ کریں تو کیا نتائج برآمد ہوں گے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پاسپورٹ منسوخی کے طریقہ کارسے متعلق رپورٹ پیش کر دی،عدالت نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق تمام اداروں کومشاورت کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس نے کہا کہ تمام متعلقہ حکام منگل کودوبارہ عدالت میں پیش ہوں،عدالت اسحاق ڈاروطن واپسی کیس کی سماعت 11 ستمبرتک ملتوی کردی۔