انا للہ وانا الیہ راجعون : 1965ء کی جنگ میں دشمن کے چھکے چھڑا دینے والا قومی ہیرو خالق ِ حقیقی سے جا ملا ۔۔۔۔۔بیس بگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)1965/71کے غازی حوالدار (ر)سردار محمد سجاول خان طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئی-مرحوم گزشتہ کئی سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع پرفضا مقام چناٹ کے مقام پر 1965ء اور 1971ء کے غازی حوالدار (ر)سردار محمد سجاول خان جو گزشتہ دو سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے 90سال کی عمر میں5ستمبر کی شام انتقال کر گئیں- سردارسجاول خان نی1965/71کی جنگوں میں بہادری کی مثالیں قائم کیں -مرحوم کو جمعرات 6ستمبر کے روز آبائی قبرستان چناٹ میں سپرد خاک کر دیاگیا-جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی- واضح رہے کہ قوم آج ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپورجوش وخروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہے۔ آج 1965ء کی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔لاہور میں مزار اقبال پر گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر نے حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اس موقع پرسلامی بھی دی، گیریژن کمانڈر میجر جنرل عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔یوم دفاع کے سلسلے میں
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، ایئروائس مارشل ندیم صابر نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اصغر خان اکیڈمی کے 73 کیڈٹس نے پاک بحریہ کے دستوں کو تبدیل کیا جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ قوم اپنے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرے گی اور ان کی قربانیاں اجاگر کی جائیں گی۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، وزرا، سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی، سفارت کار، فوجی اور سول حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع وشہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یوم دفاع وشہدائے پاکستان کے حوالے سے خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔ پرومو میں آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدری اور یکجہتی کررہے ہیں۔