’’ سونالی آپکی تصویر دیکھ کر ۔۔۔‘‘ سونالی بیندرے کے تصویر شیئر کرتے ہی رؤف کلاسرا نے اپنی بیوی سے متعلق افسوسناک اطلاع دے دی۔۔۔۔اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے انکشاف کیاہے کہ ان کی اہلیہ کو کینسر ہے اور گزشتہ تین برسوں سے ان کا
علاج بھی جاری ہے ، متعدد کیمو تھراپی کے سیشنز کے بعد ان کے بال بھی چلے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق روف کلاسرا نے بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی ٹویٹر پر ایک پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا ، جس میں سونالی بیندرنے بالوں کے بغیر اپنی انتہائی بولڈ تصویر جاری کی تھی ،جو کہ کینسر کا شکار ہیں اور ان کا علاج بھی جاری ہے ۔روف کلاسرا نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ ” اس طرح کوئی بھی کینسر کا سامنا اور اسے شکست دی جا سکتا ہے ، آپ کی اس نئی تصویر کو کینسر ہسپتال بطور پوسٹر خواتین مریضوں کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں ، آپ کی یہ خوبصورت مسکراتی تصویر لاکھوں لوگوں کے کینسر کے خلاف جنگ میں
حوصلہ بڑھائے گی ۔روف کلاسرا کے اس پیغام پر شاہد علوی نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ” کلاسرا صاحب بہت ہو گیا ۔۔ کچھ کے پی کے اور پنجاب اسمبلی کی خبر لیں ، ساری خبریں اسلام آباد سے ہی آرہی ہیں ، کے پی کے اور پنجاب کی حکومتیں کیا سورہی ہیں ؟روف کلاسرا نے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میری بیوی کینسر کا شکار ہے اور ان کا گزشتہ تین برسو ںسے علاج جاری ہے ،متعدد کیمو تھیراپی کے سیشنز کے بعد ان کے بال بھی ختم ہو گئے ہیں ، میں اس درد اور دماغی دباﺅ کو سمجھتاہوں جو کہ خاتون بالوں کے ختم ہونے کے بعد محسوس کرتی ہے ، سونالی نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کی ہے ۔