یومِ دفاع کا دن ۔۔۔ تقریب سے جاتے ہوئے عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو کیا خصوصی پیغام دیا؟۔۔۔۔۔راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز یوم دفاع و شہدا ء کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔تقریب کی مہمان نوازی آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے کی
جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان تھے ۔ تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔۔وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان تقریب کے اختتام پر رخصت ہونے لگے تو انہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ سے کہا کہ اتنی شاندار تقریب منعقد کرنے پر آپ کو مبارکباد، میں بہت متاثر ہوا ہوں۔یاد رہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیفجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا دن شہداء پاکستانسے یکجہتی کا دن ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دفاع پاکستان کے لیے ہم یک جان ہیں، 6 سمتبر ملکی تاریخ کا اہم دن ہے، چھ ستمبر 1965 کو مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے۔۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہماری افواج اور قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، ہمارے گھروں، اسکولوں، ملکی قائدین پر حملے کیے گئے، ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا مل کرمقابلہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار.
سے زائد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے، زندہ قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں۔۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لہو جوسرحد پر بہہ رہا ہے ہم اس لہو کا حساب لیں گے، دو دہائیوں میں بہت مشکل دور سے گذرے ہیں، جنگ ابھی جاری ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے، ملکی یکجہتی، استحکام اور ترقی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،،،جمہوریت جمہوری رویوں، آئین و قانون کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے بغیر پنپ نہیں سکتی۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں جنگ کی ساخت اور کردار بدل گئے، شہداء کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، شہدائ نے اپنا آج قوم کے بہتر کل کی خاطر قربان کیا،شہدائ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں بہت قربانیاں دی ہیں،کام ابھی ختم نہیں ہوا، جنگ ابھی جاری ہے۔۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔