آج رات 7 بجے عمران خان کا قوم سے دوسرا خطاب ۔۔۔ کیا بڑا اعلان کیا جانے والا ہے؟لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے،،وزیراعظم کا خطاب7 بجے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی پربراہ راست نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا خطاب آج شام 5بجے
ریکارڈ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خانآج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی ٹیم وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئی ہے۔جہاں آج شام پانچ بجے وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پانی کے معاملے پربھی قوم کواہم پیغام دینگے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان آج بیرون ملک رہائش پذیرپاکستانیوں کو بھی اہم پیغام دیں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 19اگست کو قوم سے پہلا خطاب کیا تھا۔انہوں نےاپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ آج ہم کدھر ہیں؟ آج پاکستان کا قرض 28 ارب اور10سال قبل 6 ہزار ارب تھا۔2013ء سے قرض 15ہزار ارب سے 28 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ ہم حقائق قوم کے سامنے لائیں گے یہ پیسا کہاں گیا؟ عمران خان نے کہا کہ ہم قرضوں کے اوپر جوہم سود دے رہے ہیں وہ سود اتارنے کیلئے قرض لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی حکومت کا سالانہ دوارب قرض تھا۔ جب پیپلزپارٹی گئی تو60 ارب آج 95 ارب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے روپے پرپریشر اسی صورتحال کا ہے۔ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں۔ہم عوام کے مسائل حل کریں گے۔ تاہم ایک طرف قرض ہیں دوسری طرف
ہیومن ڈویلپمنٹ ہے۔۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ایک راستہ جہاں ہم آج کھڑے ہیں ہمارے پاس پیسا نہیں ہے، روزگار، کسانوں کودینے کیلئے پیسا نہیں قرض چڑھ رہے ہیں۔ دوسرا راستہ یہ ہے۔۔پاکستانمیں اشرافیہ ،حکمرانوں کا رہن سہن ،جیسے وزیراعظم کے 524 ملازم ہیں، 80 گاڑیاں ، جن میں 33 بلٹ پروف ،ایک ایک کی قیمت 5 کروڑ سے زائد ، ہیلی کاپٹر، گھر ، ریسٹ ہاؤسز، وزراعلیٰ ہاؤسز، گورنرہاؤسز، ڈی سی بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں۔ایک طرف قوم غریب اور دوسری طرف صاحب اقتدار محلات میں رہتے ہیں ویسے ہی رہتے جیسے انگریزوں نے حکومت بنائی تھی۔65 کروڑ روپے وزیراعظمبیرونی دورے پرکرتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا بجٹ کروڑ ں میں ہے انہوں نے 8 کروڑ روپے بجٹ خرچ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا۔ میں تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا،دو گاڑیاں رکھوں گا،دوملازم رکھوں گا۔میں اس لیے یہاں رہ رہاہوں کہ سکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ جان کوخطرہ ہے۔ سب مہنگی گاڑیاں فروخت کریں گے۔ پیسا قومی خزانے میں،․وزراء اعلیٰ ہاؤس ، گورنرہاؤسز میں خرچے کم کریں گے۔ گورنر ہاؤسز میں کوئی ہمارا گورنر نہیں رہے گا۔اس لیے ہم نے کمیٹی بنائی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں گے۔ جہاں لیبارٹریاں ہوں گی۔ایک ہم ٹاسک فورس بنائیں گے۔ جس کا کام خرچے کم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ہم نے قوم کوپیروں پرکھڑا کرنا ہے۔